نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) دانشورانہ املاک کے شعبے ممیں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ہندوستان اور ڈنمارک کےایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی علوم کا تحفظ ہوسکے اور وہ اس شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرسکیں۔
تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ صنعت اور گھریلو تجارت کو فروغ دینے کے محکمہ کے سکریٹری گروپرساد مہا پاترا اور ڈنمارک پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس کی جانب سے ڈنمارک کے سفیر فریڈی سوانے نے یہاں اس سے متعلق ایک
دستاویز پر دستخط کئے۔
مرکزی کابینہ نے 15 ستمبر کو دونوں مملاک کے مابین دانشورانہ املاک کے شعبے کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کو منظوری دی تھی۔
سمجھوتے کے مطابق دونوں ممالک تعلیمی اداروں، تجارتی اداروں اور دیگر شعبوں میں دانشورانہ املاک کے شعبے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور ایک دوسرے کو تعاون دیں گے۔ دونوں ممالک مل کر تعلیمی پروگرام کا انعقاد کریں گے اور ماہرین کا تبادلہ کریں گے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی دانشورانہ املاک کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔